یمن میں حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت صنعا میں لڑائی کے دوران 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ان جھڑپوں کا آغاز منگل کو اُس وقت ہوا جب فوج سے علیحدہ ہو جانے والے شیخ صادق الا حمرکے گروپ کے فوجیوں نے حکومت کی متعدد عمارتوں پر حملہ کیا۔
حزب اختلاف کے حامی قبائلیوں نے کہا ہے کہ اُنھوں نے وزارت داخلہ اور صدر علی عبداللہ الصالح کی حکمران جماعت کے دفتر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے لیکن حکومت نے اس کی تردید کی ہے۔
منگل کو ملک کے دو جنوبی شہروں میں لڑائی جاری رہیں اور حکام کے مطابق زنجبار شہر میں جنگجوؤں کے حملے میں پانچ فوجی ہلا ک ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1