رسائی کے لنکس

یمن: فضائی کارروائی میں ’پانچ جنگجو‘ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق ملک کے شمالی صوبے ماریب میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

یمن کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایک فضائی کارروائی میں القاعدہ کے پانچ جنگجو مارے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق یہ حملہ شمالی صوبے ماریب میں ضلع وادی عابد میں کیا گیا، جہاں ایک گاڑی کو نشانی بنایا گیا۔

گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، اس سے قبل خبر رساں ادارے رائیٹرز نے حکام کے حوالے سے کہا تھا کہ گاڑی کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ فضائی کارروائی ایسے وقت ہوئی جب یمن کی فوج کی نے القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں کے خلاف ملک کے جنوب میں آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

حالیہ دنوں میں یمن میں تشدد کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔ اتوار کو ایک خود کش حملہ آور نے جنوبی شہر ملاکا میں پولیس کی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

دریں اثنا وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ دارالحکومت صنعا میں صدارتی محافظوں کی ایک چوکی پر حملے کی کوشش کے دوران، تین مسلح افراد ہلاک ہوئے۔

وزارت کے مطابق ایسی معلومات بھی ملی ہیں کہ صومالیہ سے عسکریت پسند اپنے القاعدہ کے ساتھیوں کی مدد کے لیے یمن داخل ہو سکتے ہیں اس لیے ملک کی متعدد بندرگاہوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG