رسائی کے لنکس

روسی طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا


انڈونیشیا میں حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت جکارتا کے قریب لاپتہ ہونے والے روسی طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے۔ بدھ کو ریڈار سے غائب ہونے والے اس جہاز میں 50 افراد سوار تھے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ جمعرات کو انڈونیشیا کی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر میں سوار امدادی کارکنوں نے روسی طیارے سوخوئی سپر جیٹ 100 کا ملبہ جکارتا کے جنوب میں ایک پہاڑ چوٹی پر دیکھا۔

طیارے میں سوار افراد کے بارے میں تاحال حکام نے کچھ نہیں بتایا ہے۔ اس فضائی حادثے کے بعد جکارتہ میں خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔


سپر جیٹ 100 طیارہ بدھ کو اپنی آزمائشی پرواز پر تھا کہ جکارتا کے قریب راڈار سے غائب ہوا۔ طیارے پر موجود تمام افراد مدعو کیے گئے مہمان تھے۔

طیارے سے رابطہ منقطع ہونے سے قبل وہ ایک دم تین ہزار میٹر سے 1800 میٹر کی بلندی تک نیچے آیا تھا۔

سوخوئی سپر جیٹ 100 جہاز حال ہی میں وسطی اور جنوبی ایشیا میں پرواز کرنے کے علاوہ قازقستان، پاکستان اور برما کے لیے پروازیں کر چکے ہیں۔

اس ساخت کے طیارے روس کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ایروفلوٹ اور امریکی کمپنی آرماویا کے استعمال میں ہیں۔

XS
SM
MD
LG