رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ ہاکی، جرمنی نے پاکستان کو ایک۔صفر سے ہرا دیا


بھونیشور، پاکستان جرمن ٹیموں کے درمیان میچ
بھونیشور، پاکستان جرمن ٹیموں کے درمیان میچ

ورلڈ کپ ہاکی میں پول ڈی کے ایک میچ میں جرمنی نے پاکستان کو ایک۔صفر سے شکست دے دی۔

بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے گئے میچ کا آغاز برق رفتاری کے ساتھ ہوا۔ پہلے کوارٹر میں بھرپور کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی اور یہ ہاف صفر۔صفر کی برابری پر ختم ہوا۔

دوسرے کوارٹر میں بھی کوئی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی۔

تیسرے کوارٹر میں کھیل کے 36 ویں منٹ میں جرمن کھلاڑی نے شاندار فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی، جسے پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی برابر نہ کر سکا۔

یوں یہ کوارٹر ایک۔صفر سے جرمنی کی برتری پر اختتام پذیر ہوا۔

پاکستان ٹیم نے چوتھے کوارٹر میں جوابی حملے کیے اور گول کرنے کی کوشش کی۔ لیکن، تمام تر کوششیں بے سود رہیں اور میچ ایک۔صفر سے جرمنی کی جیت پر مکمل ہوا۔

کھیل کے 21 ویں منٹ میں جرمن کھلاڑی کرسٹوفر جبکہ پاکستان کے محمد عرفان جونیئر کو 53ویں اور محمد عرفان کو 57ویں منٹ میں گرین کارڈ دکھایا گیا۔

ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں ایک، ایک میچ کھیل چکی ہیں جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل کچھ اس طرح ہے:

پول: اے

ارجنٹائن اور نیوزی لینڈ کے تین، تین پوائنٹس ہیںجبکہ اسپین اور فرانس کی ٹیمیں کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکیں۔

پول: بی

آسٹریلیا کے تین، انگلینڈ اور چین کا ایک، ایک جبکہ آئرلینڈ کا کوئی پوائنٹ نہیں۔

پول: سی

بھارت اور بیلجیم تین، تین اور کینیڈا، جنوبی افریقہ صفر، صفر۔

پول: ڈی

ہالینڈ اور جرمنی تین، تین پوائنٹس، جبکہ پاکستان اور ملائیشیا نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG