رسائی کے لنکس

سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب، پوٹن شرکت کریں گے


سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں چین، جاپان اور دنیا کے 40 دیگر ممالک کے سربراہان بھی شرکت کر رہے ہیں۔

روسی صدر ولادی میر پوٹن جمعے کے روز سوچی میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور روس کے حوالے سے ان خدشات کو غلط ثابت کریں گے کہ سرمائی اولمپکس کے لیے روس ایک محفوظ مقام نہیں ہے۔ ان خدشات نے اس وقت زور پکڑا جب چند ماہ قبل روس کے شہر وولگوگارڈ میں عوامی مقامات پر ہونے والے خود کش حملوں میں 34 لوگ ہلاک ہوئے۔

صدر پوٹن نے اس سے قبل بھی سوچی کے مقام پر ہونے والے اولمپکس گیمز کو محفوظ اور کامیاب قرار دینے کے لیے بارہا یقین دہانی کرا چکے ہیں۔

سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں چین، جاپان اور دنیا کے 40 دیگر ممالک کے سربراہان بھی شرکت کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان عالمی رہنماؤں کی شرکت عالمی سطح پر روس پر ہم جنس پرستی کے خلاف اس قانون کی حمایت کرنا ہے جو گذشتہ برس پاس کیا گیا تھا۔ چند ناقدین اس قانون کو ہم جنس پرستوں کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔

دوسری جانب سوچی اولمپکس میں شرکت کرنے والے امریکی دستے میں ہم جنس پرست بھی شامل ہیں۔

امریکی صدر براک اوباما، فرانسیسی صدر فرانکواں اولاندے، برطانوی وزیر ِاعظم ڈیوڈ کیمرون اور جرمنی کے صدر جوئیکم گاک ان مقابلوں میں شرکت نہیں کریں گے۔

سوچی اولمپکس پر سیکورٹی اور حفاظت کے معاملات کو یقینی بنانے کے لیے 37,000 سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سرمائی اولمپکس کے موقعے پر روس کے شمالی حصے میں موجود شدت پسند تنظیم کی جانب سے حملوں کی دھمکی کے بعد سیکورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG