رسائی کے لنکس

وائٹ ہاؤس عشائیے میں صدر اوباما کا طنز و مزاح


اعشائیے میں نائب صدر جو بائیڈن، وزیر خارجہ جان کیری، عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹیئن لاگارڈے اور ڈیموکریٹس کی طرف سے صدارتی نامزدگی کے دوسرے امیدوار برنی سینڈرز بھی موجود تھے۔

وائٹ ہاؤس میں ہفتہ کو صحافیوں، سیاستدانوں اور میڈیا کی قابل ذکر شخصیات نے سالانہ اعشائیے میں شرکت کی۔

صدر براک اوباما نے اپنے دور اقتدار کی اس نوعیت کی آخری تقریب کو میڈیا اور سیاست میں اپنے دوستوں اور حریفوں پر طنز و مزاح کے موقع کے طور پر استعمال کیا۔

ڈیموکریٹس کی طرف سے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہلری کلنٹن کے بارے میں اوباما کا کہنا تھا کہ "آئندہ سال اس وقت کوئی اسی جگہ پر کوئی اور کھڑا ہوگا اور ہرکسی کا اندازہ یہی ہے کہ وہ کون ہوں گی۔"

ریپبلکن نامزدگی کی دوڑ میں سرفہرست امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اعشائیے میں شریک نہیں ہوئے۔ وہ گزشتہ ہونے والی اس تقریب میں شریک ہوئے تھے لیکن اطلاعات کے مطابق وہ صدر اوباما کی طرف سے ان سے کیے گئے مذاق سے محظوظ نہیں ہوئے تھے۔

اعشائیے میں نائب صدر جو بائیڈن، وزیر خارجہ جان کیری، عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹیئن لاگارڈے اور ڈیموکریٹس کی طرف سے صدارتی نامزدگی کے دوسرے امیدوار برنی سینڈرز بھی موجود تھے۔

دیگر شخصیات میں ٹی وی اور فلم کے معروف فنکار ہیلن میرن، جیراڈ لیٹو، برائن کرانسٹن، ول اسمتھ، جیف گولڈبم اور لیری ولمور بھی شامل تھے۔

وائٹ ہاؤس کے لیے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کی طرف سے یہ اعشائیے ایک طویل عرصے سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور اسے ٹی وی پر نشر بھی کیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG