واشنگٹن —
وائس آف امریکہ کے سربراہ ڈیوڈ اینسور نے اردو سروس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سروس کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پروگرام اور ویب سائٹ، بقول اُن کے، "مثالی کام کر رہے ہیں"۔
اُنھوں نے یہ بات پیر کے روز سال 2013ء کے اعلیٰ کارکردگی کے سالانہ ایوارڈز تقسیم کرنے کی ایک تقریب کے موقع پر کہی۔ اس تقریب میں اردو سروس کو ’آڈئینس انگیج منٹ‘کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر انعام دیا گیا۔
ڈیوڈ اینسور نے کہا ہےکہ سروس قابلِ قدر صحافتی معیار پر مبنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دے رہی ہے، جنھیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
ادارے کے ہیڈکوارٹرز کے بریفنگ روم میں ہونے والی اس شاندار تقریب میں، پریزنٹیشن، اعلیٰ صحافتی معیار، آڈئینس رلیونس اور تکنیکی شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی پر دیگر زبانوں کی سروسز کو بھی سالانہ ’ایکسی لنس ایوارڈ‘ دیے گئے۔
اس موقع پر، اردو سروس کے سربراہ، فیض رحمٰن، منیجنگ ایڈیٹرز عمران صدیقی اور رضی احمد رضوی نے ’وائس آف امریکہ‘ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ اینسور سے اعلیٰ کارکردی کا سالانہ ایوارڈ حاصل کیا۔
ایوارڈ کے متن میں تحریر ہے کہ یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ آپ ایسے پروگرام تیار کر رہے ہیں جِن کے باعث پاکستان میں ویب سائٹ پر آنے والے افراد میں آن لائن شرکت کی ترغیب ملتی ہے۔
وائس آف امریکہ اردو کے بارے میں:
’وائس آف امریکہ‘ کی اردو سروس کا آغاز 1951ء میں ہوا۔
ہماری ریڈیو نشریات 972 میڈئم ویو پر ساتوں دِن، 12 گھنٹے روزانہ ہوتی ہیں۔
روزانہ 30 منٹ کا پروگرام ریڈیو پاکستان کے 12 ایف ایم اسٹشنوں پر بھی نشر ہوتا ہے۔
’عاطف ود سن رائز‘: ہر ہفتے دو گھنٹے کا یہ پروگرام سن رائیز ایف ایم پر براہ راست پیش کیا جاتا ہے۔
صدائے جہاں: ہفتہ وار ایک گھنٹے کا پروگرام، آٹھ بجے رات پاور 99 ایف ایم ریڈیو نیوز نیٹ ورک پر نشر ہوتا ہے۔
ٹیلی ویژن:
کہانی پاکستانی، آج ٹی وی، کیفے ڈی سی، پی ٹی وی وہرلڈ، وی او اے نیوز منٹ، آج ٹی وی، اے ٹی وی اینڈ ایکسپریس نیوز، زندگی 360، ہم ٹی وی پر نشر کیے جاتے ہیں۔
انٹرنیٹ ٹی وی:
ایکسیس پوائنٹ، 30 منٹ، ہفتہ وار
انڈی پنڈنس ایوینیو، 30 منٹ کا پروگرا، ہفتہ وار
ہمارے پروگرام، ہماری ویب سائٹ ’ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو اردووی اواےڈاٹ کام‘ پر سنے اور پڑھے جا سکتے ہیں۔
فیس بک: وی او اردو (تین لاکھ پچاس ہزار شائقین)
یوٹیوب چینل: اردو وی او اے (44لاکھ سے زائد ویوز)۔