رسائی کے لنکس

صدائے جہاں: وی او اے، پاکستانی چینل مشترکہ پیشکش


فیض رحمٰن اور پاور 99 کے نجیب احمد افتتاحی تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو
فیض رحمٰن اور پاور 99 کے نجیب احمد افتتاحی تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو

وائس آف امریکہ اردو سروس کے سربراہ فیض رحمٰن کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کے لیے وی او اے کی نشریات میں اضافہ ہوا اور ایف ایم 99 کے ساتھ مشترکہ پروگرام اسی تسلسل کو جاری رکھنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے

وائس آف امریکہ اور پاکستان کے ایک نجی ریڈیو چینل ریڈیو نیوز نیٹ ورک ’پاور 99‘ کی مشترکہ پیشکش ’صدائے جہاں‘ کا آغاز جلد ہو رہا ہے۔

اس پروگرام کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وائس آف امریکہ کی اردو سروس کے سربراہ فیض رحمٰن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں فیض رحمٰن کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کے لیے وی او اے کی نشریات میں اضافہ ہوا اور ایف ایم 99 کے ساتھ مشترکہ پروگرام اسی تسلسل کو جاری رکھنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انھوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی اور امریکی معاشرے میں ایک دوسرے کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو سمجھتے ہوئے جہاں تک ممکن ہو انھیں دور کیا جائے۔

فیض رحمٰن نے خاص طور پر نوجوان صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خبر اور معلومات پہنچانے کے لیے ایسے الفاظ کا انتخاب کریں جو کسی کی دل آزاری کا سبب نا بنیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھاتے وقت نوجوان صحافیوں کو خاص طور پر کسی طرح کی ذاتی وابستگی سے بالاتر ہو کر حقائق کو پیش کرنے میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہے۔

ایف ایم 99 کے چیف ایگزیکٹو نجیب احمد کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد امریکہ میں مقیم پاکستانی آبادی کو یہاں کے حالات سے آگاہ کرنے کے علاوہ دونوں ملکوں میں دوریوں کو ختم کرنا ہے۔

صدائے جہاں کی اسلام آباد میں میزبان نگہت امان نے کہا کہ ’اس پروگرام کے آغاز پر ہم بہت پرجوش ہیں‘ کیوں کہ کسی بھی بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے ساتھ یہ ان کا پہلا مشترکہ پروگرام ہے۔

یہ ریڈیو پروگرام واشنگٹن اور اسلام آباد سے براہ راست نشر کیا جائے گا جس میں وائس آف امریکہ اور ایف ایم 99 کے میزبان حالات حاظرہ، سماجی و ثقافتی موضوعات کے علاوہ تعلیم اور صحت سے متعلق معلوماتی تبصرے سامعین کے لیے پیش کریں گے۔

ٹی وی رپورٹ کے لئے نیچے کلک کیجیۓ:

وی او اے اور ایف ایم 99 کی مشترکہ پیشکش
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:32 0:00
XS
SM
MD
LG