رسائی کے لنکس

امریکہ: آتشزدگی سے سان فرانسسکو کے متاثر ہونے کا خدشہ


یوسمائیٹ نیشنل پارک میں آگ بھڑک اٹھنے سے یہاں سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کو نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا اور اس تناظر میں گورنر جیری براؤن نے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک پارک میں لگنے والی آگ سے سان فرانسسکو شہر کو بجلی کی فراہمی میں معطلی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

کیلیفورنیا کے یوسمائیٹ نیشنل پارک میں آگ بھڑک اٹھنے سے یہاں سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کو نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا اور اس تناظر میں گورنر جیری براؤن نے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کو بھڑکنے والی اس آگ سے سان فرانسسکو کو بجلی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا لیکن تاحال بجلی کے تعطل کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یوسمائیٹ پارک اپنی آبشاروں، چٹانوں اور دیوقامت درختوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

سان فرانسسکو میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ہزاروں کارکن آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

یہ آگ تاحال سان فرانسسکو کو فراہمی آب کے منصوبے سے تقریباً چھ کلومیٹر دور ہے اور اگر یہ آتشزدگی اس ذخیرے تک پہنچتی ہے تو اس سے شہر کو پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

حکام کے مطابق آتشزدگی کے بعد سے ہزاروں افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور آتشزدگی کے بڑھنے کی صورت میں مزید علاقوں سے لوگوں کا انخلا متوقع ہے۔
XS
SM
MD
LG