رسائی کے لنکس

دو روسی عمارتوں کی واپسی کا مطالبہ، مزید بات چیت درکار


محکمہٴ خارجہ نے ملاقات کو ’’مشکل، برجستہ اور قصداً اٹھائے گئے معاملات،‘‘ پر مبنی قرار دیا، جن کا مقصد دونوں فریق کا یہ عزم تھا کہ حل تلاش کیا جانا چاہیئے‘‘

امریکہ اور روس کے اعلیٰ سفارت کاروں نے پیر کے روز ’’مشکل‘‘ نوعیت کے کثیر جہتی مذاکرات کیے۔ تاہم، محکمہٴ خارجہ کے مطابق، ’’مزید بات چیت ضروری ہے‘‘۔

امریکہ کے معاون وزیر خارجہ، ٹھومس شنون اور روسی معاون وزیر خارجہ سرگئی ریبکوف نے پیر کے روز باہمی تشویش کے معاملات پر گفتگو کی۔

محکمہٴ خارجہ نے ملاقات کو ’’مشکل، برجستہ اور قصداً اٹھائے گئے معاملات،‘‘ پر مبنی قرار دیا، جن کا مقصد دونوں فریق کا یہ عزم تھا کہ حل تلاش کیا جانا چاہیئے‘‘۔

امریکہ میں بند کی جانے والی دو روسی عمارتوں کا معاملہ زیر غور آیا۔ اُس وقت کے صدر، براک اوباما نے دسمبر میں اِن عمارتوں کو بند کرنے کے احکامات دیے تھے، جس سے قبل امریکی خفیہ ادارے اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ روس نے 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی ہے۔

دونوں فریق نے اتفاق کیا کہ وہ باہمی امور پر غور کے لیے پھر ملاقات کریں گے، لیکن کسی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔

روس نے مطالبہ کیا ہے کہ اُسے بند کی گئی عمارتیں لوٹائی جائیں۔ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ کی جانب سے نیو یارک اور میری لینڈ (کی مشرقی ریاستوں میں واقع) املاک کو سربہر کرنے کو ’’دِن کی روشنی میں کی جانے والی ڈکیتی‘‘ قرار دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG