رسائی کے لنکس

افغانستان، پاکستان کے لیے امریکی خصوصی ایلچی منصب سے علیحدہ


وزیر خارجہ ٹلرسن نے اس عہدے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا (فائل فوٹو)
وزیر خارجہ ٹلرسن نے اس عہدے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا (فائل فوٹو)

افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکہ کی نمائندہ خصوصی اپنے عہدے سے علیحدہ ہو گئی ہیں۔

خصوصی ایلچی لورل ملر نے جمعہ کو اپنا منصب چھوڑا اور تاحال اس عہدے کے لیے کسی نئی شخصیت کی نامزدگی سامنے نہیں آئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" کے مطابق محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نورٹ کا کہنا تھا کہ ملر 'رینڈ کارپوریشن' میں اپنے پوزیشن پر واپس چلی گئی ہیں اور وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے تاحال اس عہدے کے لیے کسی اور کو نامزد کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

ملر کی عہدے سے علیحدگی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب امریکہ افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے ہزاروں فوجی وہاں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

جمعہ کو دیر گئے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے ابھی تک نمائندہ خصوصی کے دفتر کے مستقبل کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ٹلرسن یہ اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ قومی بجٹ میں محکمہ خارجہ کے لیے 30 فیصد تک کٹوتی کے تناظر میں خصوصی ایلچیوں کی ایک بڑی تعداد کو کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG