رسائی کے لنکس

الپاسو فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن


الپاسو شوٹںگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں سوگواروں نے امریکہ میکسیکو سرحد پر شمعیں روشن کیں۔ ہلاک ہونے والوں میں میکسیکو کے 8 شہری بھی شامل تھے۔ 5 اگست 2019
الپاسو شوٹںگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں سوگواروں نے امریکہ میکسیکو سرحد پر شمعیں روشن کیں۔ ہلاک ہونے والوں میں میکسیکو کے 8 شہری بھی شامل تھے۔ 5 اگست 2019

پیر کی رات الپاسو ٹیکساس میں سوگواروں نے ایک مقامی اسکول میں اس طالب علم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک دعائیہ تقریب منعقد کی جو ہفتے کے روز ٹیکساس کے ایک وال مارٹ اسٹور میں فائرنگ کے حملے میں ہلاک ہونے والے درجنوں افراد میں شامل تھا۔

پندرہ سالہ ہاویئر امر روڈیگز، جس کی زندگی نفرت پر مبنی جرم کے ایک مشتبہ مسلح شخص نے ختم کی، اپنے ہائی اسکول کا دوسرا تعلیمی سال شروع کرنے والا تھا۔

اس کے اسکول کے ایک ٹیچر ایڈرین بیریوس نے بتایا کہ میرا ذہن ابھی تک اس خیال کو قبول نہیں کر رہا ہے۔ ہاوئیر اور زندگی سے اس کی محبت اور جذبہ، اب ہمارے ساتھ نہیں رہا۔ اس کے ارد گرد کے تمام لوگ اس کی مثبت توانائی کو محسوس کرتے تھے۔ ہر بار جب وہ ایک چھوٹی سی سادہ مسکراہٹ کے ساتھ یا اپنے بالوں کو جھٹک کر سامنے دیکھتا تھا تو کمرہ روشن ہو جاتا تھا۔

ٹیکساس کے سابق کانگریس مین اور اس وقت کے صدارتی امیدوار بیٹو اوروک نے بھی اپنے سابقہ اسکول میں سوگواروں سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کمیونٹی عدم برداشت اور نفرت اور تشدد کے مقابلے کے لیے اکٹھی ہو رہی ہے اور ایک ایسی غیر معمولی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے جو میں نہیں سمجھتا کہ اس ملک نے یا دنیا نے کبھی دیکھی ہو گی۔

21 سالہ مشتبہ مسلح شخص پیٹرک کروسیس نے نسلوں کے باہم میل جول کی مذمت میں مبینہ طور پر ایک پیغام لکھا تھا۔ کچھ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ میکسیکو کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہلاک نے کے لیے وال مارٹ گیا تھا۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکساس شوٹنگ کے ذمہ دار کے لیے سزائے موت کی کوشش کریں گے جسے وہ اندرون ملک دہشت گردی کی ایک کارروائی کے طور پر لے رہے ہیں۔

الپاسو میں ہلاک ہونے والوں میں میکسکو کے آٹھ شہری شامل تھے۔

میکسیکو کے شہری اکثر اوقات سرحد پار عبور کر کے وال مارٹ میں خریداری کے لیے شہر میں آ جاتے ہیں۔ صدر لوپر اوبراڈور نے امریکی کانگریس پر اسلحے کے سخت تر قوانین کے نفاذ پر زور دیا ہے۔

سوگواروں کے ایک بڑی تعداد نے امریکہ اور میکسیکو سرحد حملہ آور کے خلاف دونوں ملکوں کے متاثرین سے یکجہتی کے اظہار کے لیے مشعلیں روشن کیں۔

XS
SM
MD
LG