امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو خاتون اول ملانیا ٹرمپ کے ہمراہ ریاست اوہایو اور ٹیکساس کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کرنا تھا۔ اس غرض سے صدر نے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
ٹرمپ کا دورہ اوہایو و ٹیکساس: کہیں خیر مقدم، کہیں احتجاج

1
صدر کے دورے کے حوالے سے پہلے ہی کہا گیا تھا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے انہیں خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔

2
ایک جانب جہاں صدر کے دورے میں لوگوں نے ’گن کنٹرول‘ سے متعلق قانون سازی کا مطالبہ کیا وہیں ٹرمپ کے حامیوں نے بھی مظاہرے کیے۔

3
صدرنے ان مقامات کا دورہ نہیں کیا جہاں فائرنگ کے واقعات ہوئے تھے۔ ان علاقوں میں ڈیٹن کا تفریحی مقام اور الپاسو میں واقع سپر اسٹور وال مارٹ شامل ہے جہاں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 31 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

4
ٹیکساس کے سرحدی شہر الپاسو میں چار دن قبل ایک مسلح شخص نے 22 افراد کو ہلاک جبکہ دو درجن سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔ ان واقعات پر سیاستدانوں نے صدر پر تنقید کی تھی۔