رسائی کے لنکس

شام پر بین الاقوامی مذاکرات، امریکہ روس میں اتفاق رائے


جان کیری اور سرگئی لاوروف
جان کیری اور سرگئی لاوروف

’بات چیت کا مقصد شام میں عبوری سیاسی دور کا آغاز کرنا ہے‘: جان کیری

امریکہ اور روس نے شام پر ایک بین الاقوامی بات چیت کا انعقاد کرنے کی کوشش کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں باغی اور اسد حکومت شریک ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے منگل کو ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔

کیری نے کہا کہ اِس بات چیت کا مقصد شام میں عبوری سیاسی دور کا آغاز کرنا ہے۔


مخالفین کی طرف سے گذشتہ دو برسوں کے دوران صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کی مہم کے دوران ہزاروں شہری ہلاک ہوچکے ہیں، اور اس بات کے کم ہی آثار ہیں کہ کوئی بھی فریق امن بات چیت کا خواہشمند ہوگا۔

اس سے قبل، منگل ہی کو صدر براک اوباما نے کہا کہ شام میں خانہ جنگی کا جلد خاتمہ لانے کے لیےکوئی فیصلہ کرنے کے پیچھے یہی سوچ کارفرما ہوگی کہ کون سا اقدام امریکی سلامتی کے بہترین مفاد میں ہے۔

اِس سے قبل، مسٹر اوباما نے کہا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا مطلب ’سرخ لائن‘عبور کرنا ہے، جس کے بعد اقدام کرنے سے متعلق اُن کے اندازے بدل جائیں گے۔
XS
SM
MD
LG