رسائی کے لنکس

امریکی ایلچی کے دورۂ پاکستان اور چین کا اعلان


فائل
فائل

اسلام آباد میں دو دن قیام کے بعد امریکی ایلچی جمعرات کو چین روانہ ہوں گے جہاں وہ 'ہارٹ آف ایشیا' کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے پاکستان اور افغانستان ڈین فیلڈمین رواں ہفتے پاکستان اور چین کا دورہ کریں گے۔

واشنگٹن میں محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق فیلڈمین منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ حکومتی اور فوجی عہدیداران سے بات چیت کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اسلام آباد میں دو دن قیام کے بعد امریکی ایلچی جمعرات کو چین روانہ ہوں گے جہاں وہ 'ہارٹ آف ایشیا' کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

کانفرنس کا مقصد علاقائی ممالک اور عالمی طاقتوں کی جانب سے افغانستان کے لیے سیاسی، سکیورٹی اور معاشی امداد میں اضافے کے امکانات اور مواقع کا جائزہ لینا ہے۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آئندہ چند روز میں بیجنگ پہنچے گا۔

محکمۂ خارجہ کے بیان کے مطابق بیجنگ میں اپنے قیام کے دوران ڈین فیلڈ مین چینی حکومت کے ذمہ داران سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں افغانستان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG