رسائی کے لنکس

’شام میں 2,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں‘


’شام میں 2,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں‘
’شام میں 2,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں‘

وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکی عہدے داروں کے خیال میں شام کی حکومت کے مخالفین کے خلاف کئی ماہ سے جاری کارروائیوں میں 2,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنے کینیڈین ہم منصب سے ملاقات میں کلنٹن نے شام میں تشدد کے خلاف عالمی برادری کی طرف سے ”پُرزور اور موثر“ ردعمل کی اپیل کی۔

کلنٹن نے کہا کہ امریکہ شام میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے مذمتی بیان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

لیکن اُن کا کہنا تھا کہ شام پر دباؤ بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ یورپی اور عرب ممالک کو شامی حکومت کے خلاف اضافی پابندیوں کے نفاذ میں امریکہ کا ساتھ دینا چاہیئے۔

دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ نے شام کے صدر کے اُس حکم نامے کو ”کھوکھلی بیان بازی“ قرار دیا ہے جس میں مسٹر بشارالاسد نے پہلی مرتبہ حزب مخالف کی سیاسی جماعتوں کو کام کرنے کی اجازت کا اعلان کیا۔

XS
SM
MD
LG