امریکی ری پبلکن صدارتی نامزدگی کے لیے مقابلہ کرنے والے امیدوار جنوبی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں ہونے والے پرائمری انتخابات سے صرف ایک روز قبل حمایت حاصل کرنے کے لیے آخری کوشش کر رہے ہیں۔
چارو ں امیدوار جمعے کے روز ریاست بھر میں ووٹروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔ ان میں سے ہر ایک کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ وہ نومبر کے قومی انتخابات میں صدر اوباما کو شکست دے سکتا ہے ۔
ایک ہفتہ قبل رائے عامہ کے بہت سے سیاسی جائزوں سے ظاہر ہوا تھا کہ میسا چوسٹس کے سابق گورنر مٹ رامنی آسانی سے جیت جائیں گے لیکن ان کے حریفوں کی جانب سے سخت تنقید کے بعد اور اس ہفتے مقابلے میں نشیب و فراز کے ایک سلسلے کے بعد بہت سے جائز ے اور سیاسی تجزیہ کا ر کہہ رہے ہیں کہ مقابلہ کہیں زیادہ سخت ہو سکتا ہے ۔