رسائی کے لنکس

امریکہ، پاکستانی فوج کےلیےنئےہیلی کاپٹرفراہم کرے گا


2012年12月14日,康涅狄克州纽敦的桑迪胡克小学发生枪击案后,大人在校园外安慰一名男孩。
2012年12月14日,康涅狄克州纽敦的桑迪胡克小学发生枪击案后,大人在校园外安慰一名男孩。

امریکی حکومت کےاعلان کےمطابق شورش کچلنےکےلیے کی جانے والی کوششوں میں مدددینےکےلیےپاک فوج کودو Bell412EPہیلی کاپٹرفراہم کیےجائیں گے۔

یہ بات امریکی سفارت خانےکی طرف سےجمعےکواسلام آبادمیں جاری کردہ اخباری بیان میں کہی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اِن اعلیٰ کارکردگی کے حامل مال بردار ہیلی کاپٹروں پر 24ملین ڈالر کی لاگت آئے گی، اور یہ کہ امریکہ ہیلی کاپٹروں کے لیے متعلقہ فاضل پرزہ جات، خصوصی آلات اور دیگر سازو سامان کی مد میں 20ملین ڈالر بھی فراہم کیے جائیں گے۔

گذشتہ تین برسوں کے دوران پاکستان کو ملنے والی کل سویلین اور فوجی امریکی امداد کی مالیت چار ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔فراہم کی جانے والی اِس اعانت میں طبی امداد، اسکولوں کی تزئین و آرائش ، پلوں اور کنوؤں کی تعمیرِ نو، خوراک کی تقسیم اور زرعی و تعلیمی منصوبے شامل ہیں۔

مخصوص اعانت میں 14ایف سولہ لڑاکا طیارے، 10ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر، پاکستان فرنٹیئر کور کے لیے 450سے زیادہ گاڑیاں ، رات کو دیکھنے والی سینکڑوں عینکیں، دن اور رات کے اوقات میں استعمال ہونے والی دوربینیں، ریڈیو اور پاکستان کی مسلح افواج کے لیے ہزاروں کی تعداد میں حفاظتی جیکٹیں اور ابتدائی طبی امداد کی اشیا شامل ہیں۔

امریکہ نے 370سے زیادہ پاکستانی فوجی افسران کو انسدادِ دہشت گردی، انٹیلی جینس، نقل و حمل، میڈیکل، دوران پرواز حفاظت اور فوجی قوانین ایسے موضوعات کے بارے میں قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارنے کے پروگراموں کے لیے تربیت بھی فراہم کی ہے۔

XS
SM
MD
LG