رسائی کے لنکس

صدر لوریٹا لنچ کو اٹارنی جنرل نامزد کریں گے


لوریٹا لنچ
لوریٹا لنچ

نیویارک کے مشرقی ضلع کی امریکی اٹارنی کی اگر اس عہدے کے لیے نامزدگی کی توثیق ہو جاتی ہے تو وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہوں گی۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر براک اوباما لوریٹا لنچ کو مستعفی ہونے والے ایرک ہولڈر کی جگہ اٹارنی جنرل نامزد کریں گے۔

نیویارک کے مشرقی ضلع کی امریکی اٹارنی کی اگر اس عہدے کے لیے نامزدگی کی توثیق ہو جاتی ہے تو وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہوں گی۔

وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق صدر اوباما ہفتہ کو اس نامزدگی کا اعلان کریں گے۔

بیان میں مس لنچ کو ایک مضبوط اور آزاد پراسیکیوٹر قرار دیا گیا ہے جنہوں نے دو بار ملک میں سب سے اہم اٹارنی کے دفاتر کی سربراہی کی۔

55 سالہ لنچ ہاورڈ لا اسکول سے فارغ التحصیل ہیں اور وہ کیلیفورنیا کے گرین برو میں پلی بڑھیں۔ انہوں نے 1990ء میں اپنے کیرئیر کا آغاز بطور فیڈرل پراسیکیوٹر کیا تھا۔

انہیں 2010ء میں اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کی مشاورتی کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا تھا۔

لنچ نے نجی حیثیت میں کام کرنے سے پہلے بروکلین میں 1999ء سے 2001ء تک بطور اٹارنی کام کیا۔

لنچ کے دفتر نے بدعنوانی، دہشت گردی اور منظم جرائم کے بڑے بڑے مقدمات میں بطور پراسیکیوٹر کام کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG