رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے جوہری پروگرام میں چھ ملکی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان


شمالی کوریا کے جوہری پروگرام میں چھ ملکی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان
شمالی کوریا کے جوہری پروگرام میں چھ ملکی مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان

شمالی کوریا سے متعلق امریکی پالیسی کے ایک سابق انچارچ نے کہاہے کہ پیانگ یانگ کے جوہری ہتھیاروں کا پروگرام ختم کرنے کے کثیر ملکی مذاکرات مستقبل قریب میں دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔

امریکی سفارت کار اسٹیفن بوس ورتھ نے گذشتہ ماہ اپنے عہدے سے علیحدگی کے بعد یوایس کونسل آن فارن رلیشنز میں اپنے تبصرے میں کہا کہ انہیں شمالی کوریا کے ساتھ باضابطہ مذاکرات ایک ماہ کے اندر شروع ہونے کی توقع ہے۔ ان کا یہ بیان بدھ کے روز یوٹیوب پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں سامنے آیا ۔

شمالی کوریا 2009ء میں امریکہ، جنوبی کوریا، جاپان، چین اور روس کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر کثیر فریقی مذاکرات سے الگ ہوگیاتھا ، جس کے کئی ہفتوں کے بعد اس نے دوسرا جوہری دھماکہ اور میزائل کا تجربہ کرکے دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔

اس سال کے شروع میں شمالی کوریا کے سفارت کاروں نے باضابطہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی تھی اور چند ہفتے قبل اس سلسلے میں اس نے جنیوا میں واشنگٹن کے ساتھ ابتدائی بات چیت کی ۔

بوس ورتھ کا، جو امریکی وفد کی سربراہی کرچکے ہیں،کہناہے کہ انہوں نے جنیوا میں چھ ملکی مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے سلسلے میں ایک نئی توانائی محسوس کی ۔

XS
SM
MD
LG