رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا اور امریکی اعلیٰ عسکری عہدیداروں کی ملاقات ملتوی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پینٹا گون نے کیلیفورنیا میں اپنے فضائی اڈے سے کیے جانے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ ملتوی کردیا ہے جس کا مقصد شمالی کوریا کے ساتھ فوجی کشیدگی کو بڑھانے سے گریز ہے۔

جنوبی کوریا نے اپنے اعلیٰ فوجی عہدیدار کی امریکی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات ملتوی کردی گئی ہے اور اس کی وجہ شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی بتائی گئی ہے۔

امریکی جنرل مارٹن ڈیمپسی نے جنوبی کوریا کے اپنے ہم منصب جنرل جُنگ سیونگ جُو سے 16 اپریل کو سالانہ ملٹری کمیٹی کے اجلاس میں ملاقات کرنا تھی۔ لیکن جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ سیول کو یہ خدشہ ہے کہ جنرل جُنگ کی غیر موجودگی میں پیانگ یانگ اشتعال انگیز کارروائی کرسکتا ہے۔

ایک روز قبل امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا تھا کہ پینٹا گون نے کیلیفورنیا میں اپنے فضائی اڈے سے کیے جانے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ ملتوی کردیا ہے جس کا مقصد شمالی کوریا کے ساتھ فوجی کشیدگی کو بڑھانے سے گریز ہے۔

اس عہدیدار کے مطابق ’’منٹ مین تھری‘‘ میزائل کا تجربے کو آئندہ ماہ تک موخر کرنے کا فیصلہ وزیردفاع چک ہیگل اس تناظر میں کیا کہ اس سے پیانگ یانگ کو کوئی غلط فہمی ہوسکتی ہے اور موجودہ بحران میں شدت آسکتی ہے۔

حالیہ ہفتوں میں شمالی کوریا اپنے پڑوسی ملک جنوبی کوریا اور اس کے اہم اتحادی امریکہ کو ’’اشتعال انگیز‘‘ دھمکیاں دیتا آیا ہے جس میں جوہری جنگ میں پہل کی دھمکی بھی شامل ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اور اپنے اتحادی کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لیکن شمالی کوریا کو ایسے ’’اشتعال انگیز بیانات‘‘ سے گریز کرنا چاہیے۔
XS
SM
MD
LG