رسائی کے لنکس

اعلیٰ امریکی عہدیدار کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات


مائیکل وکرز (فائل فوٹو)
مائیکل وکرز (فائل فوٹو)

انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور افغانستان میں سلامتی کی صورت حال سے متعلق پاکستان اور امریکہ کے درمیان حالیہ رابطوں میں اضافہ ہوا۔

امریکہ کے معاون سیکرٹری برائے دفاع اور انٹیلی جنس مائیکل وکرز نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اُمور پر بات چیت کی گئی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ایک بیان کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں خطے کی تازہ صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

تاہم سرکاری طور پر اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور افغانستان میں سلامتی کی صورت حال سے متعلق پاکستان اور امریکہ کے درمیان حالیہ رابطوں میں اضافہ ہوا۔

افغانستان میں امریکی فورسز کے سربراہ بھی جنرل راحیل شریف سے حالیہ مہینوں میں متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG