رسائی کے لنکس

کرونا وائرس کی فوری تشخیص: سیفائیڈ ٹیسٹ کی منظوری


خوراک اور ادویات کے نگراں امریکی ادارے، ایف ڈی اے نے کرونا وائرس ٹیسٹ تیار کرنے کی منظوری دی ہے جس کے نتائج 45 منٹوں میں سامنے آ جاتے ہیں۔

ایف ڈی اے نے جمعے کی شام گئے ہنگامی بنیاد پر 'سیفائیڈ' نامی ٹیسٹ کے طریقہ کار کو رائج کرنے کی منظوری دی، جو ادویات سازی کا ایک امریکی ادارہ ہے۔ اس سے کرونا وائرس کے فوری ٹیسٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔

موجودہ ٹیسٹوں کے نتائج برآمد ہونے میں کئ دن لگ جاتے ہیں، کیونکہ انھیں لیبارٹریز کو بھیجا جانا ضروری ہوتا ہے۔ جب کہ کیلی فورنیا میں قائم سیفائیڈ کی جانب سے تیار کردہ ٹیسٹ کا طریقہ کار مروجہ طریقہ کار سے یکسر مختلف ہے۔

ادارے کے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ ٹیسٹ زیادہ تر اسپتالوں اور ہنگامی محکمہ جات کے زیر استعمال ہوں گے؛ بعدازاں یہ مریضوں کی نگہداشت میں کام آنے کے لیے بھی دستیاب ہو گا، جیسا کہ معالجوں کے دفاتر کے لیے۔

کمپنی مارچ کے آخر تک معاوضے کی بنیاد پر ٹیسٹ کا عمل شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

XS
SM
MD
LG