رسائی کے لنکس

جی ایٹ: اجلاس میں ایران اور شام کی صورت حال پر بات چیت


جی ایٹ کے رہنما کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے اجلاس میں جمع ہیں
جی ایٹ کے رہنما کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے اجلاس میں جمع ہیں

دنیا کے آٹھ بڑی معاشی طاقتوں (جی ایٹ) ممالک نے جوہری پروگرام کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کے لیے ایران پر دباؤ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ جب کہ ان ممالک کے اجلاس میں شام میں سیاسی تبدیلی پر توجہ مرکوز رہے گی۔

اعلیٰ امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ان دونوں ممالک کی صورتحال پر جمعہ کو امریکی صدر براک اوباما کی طرف سے گروپ 8 کے رہنماؤں کو دیے گئے عشائیے میں بات چیت کی گئی۔

جی ایٹ کے رہنما سالانہ اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے لیے جمع ہیں جو کہ واشنگٹن کے قریب صدارتی آرام گاہ کیمپ ڈیوڈ میں ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق ان رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ایران اپنے اس موقف کو ثابت کرنے کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کرے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے نمائندوں کے درمیان رواں ہفتے آسٹریا میں ملاقات ہوئی ہے اور جوہری پروگرام پر ان کی بات چیت کا اگلا دور اتوار کو تہران میں ہورہا ہے۔

شام کی صورتحال پر جی ایٹ کے رہنماؤں نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بین الاقوامی ایلچی کوفی عنان کے امن منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا۔

XS
SM
MD
LG