رسائی کے لنکس

امریکہ میں تیل کی قیمتیں بڑھنےسے افراط زر میں اضافہ


امریکہ میں تیل کی قیمتیں بڑھنےسے افراط زر میں اضافہ
امریکہ میں تیل کی قیمتیں بڑھنےسے افراط زر میں اضافہ

امریکہ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے نتیجے میں روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں گذشتہ ڈیڑھ سال میں سب سے بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جمعے کے روز حکومت نے کہا کہ دسمبر میں افراط زر کی شرح میں ایک فی صد کے نصف کے برابر اضافہ ہوا ۔ اس اضافے کے 80 فی صد کا تعلق تیل کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ تھا۔

امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ نے کہاہے کہ دسمبر میں تیل کی قیمتوں میں ساڑھے آٹھ فی صد اضافہ ہوا۔ امریکہ میں اس وقت پٹرول کی اوسط قیمت تین ڈالر اور نو سینٹ ہے۔

توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں ردوبدل سے قطع نظر، حکومت کا کہنا ہے کہ دسمبر میں عام استعمال کی دوسری اہم چیزوں کی قیمتوں میں بہت معمولی اضافہ ہوا۔

حکومت کا کہناہے گذشتہ پورے سال کے دوران روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتیں مجموعی طورپر ڈیڑھ فی صد بڑھیں ۔ یہ اضافہ 2009ء کے 2.7 فی صد اضافے کے مقابلے میں نمایاں طورپر کم ہے۔

دنیا بھر میں آنے والے معاشی بحران کے نتیجے میں امریکی معیشت سست روی کاشکار رہی ہے۔ گذشتہ مسلسل 20 ماہ تک امریکہ میں ہر دس میں سے تقریباً کارکن بے روزگار رہا۔

تاہم اب حکومت کا کہناہے کہ اب صارفین کے اخراجات میں ، جس کا امریکی معیشت میں حصہ70 فی صد تک ہے،2010ء کے دوران اضافہ ہواجو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں سات فی صد زیادہ رہا۔ اور یہ کہ پچھلے سال 1999ء کے بعد سال بھر میں ہونے والی سب سے زیادہ پرچون فروخت تھی۔

XS
SM
MD
LG