رسائی کے لنکس

بجٹ کٹوتیاں طیارہ بردار جہازوں کے بیڑے پر اثر انداز نہیں ہوں گی


بجٹ کٹوتیاں طیارہ بردار جہازوں کے بیڑے پر اثر انداز نہیں ہوں گی
بجٹ کٹوتیاں طیارہ بردار جہازوں کے بیڑے پر اثر انداز نہیں ہوں گی

وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں کٹوتیاں امریکہ کے طیارہ بردار بحری جہازوں کے بیڑے پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔

یو ایس ایس اینٹرپرائز پر تعینات تقریباً 1,700 اہلکاروں سے ہفتہ کو خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ یہ بحری جہاز امریکہ کی عسکری قوت کا اہم حصہ ہیں اور رہیں گے کیوں کہ ان کی مدد سے دنیا میں کسی بھی جگہ امریکہ اپنے دشمن کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

’’اس لیے امریکی صدر (براک اوباما) اور محکمہ دفاع سے منسلک ہم سب لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بیڑے میں شامل جہازوں کی تعداد 11 پر برقرار رکھی جائے گی۔‘‘

لیون پنیٹا نے کہا کہ تمام جہازوں، جن میں سے ہر ایک پر تقریباً 80 طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی موجود ہوتے ہیں، کو قابل استعمال رکھنا پیسیفک اور مشرق وسطیٰ کی ممکنہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم ہے۔

پینٹاگون نے آئندہ 10 سالوں میں اپنے اخراجات میں 487 ارب ڈالر کی کٹوتیاں کرنی ہیں۔

توقع ہے کہ یو ایس ایس اینٹرپرائز کو 51 برس سروس میں رہنے کے بعد رواں سال کے اواخر تک بیڑے سے نکال دیا جائے گا، اور امریکی بحریہ کے پاس آئندہ تین سالوں تک 10 طیارہ بردار جہاز ہوں گے جب تک کہ زیر تعمیر یو ایس ایس جیرلڈ فورڈ پر کام مکمل نہیں کر لیا جاتا۔

XS
SM
MD
LG