رسائی کے لنکس

امریکی قومی قرضوں کے معاہدے پر چین کا محتاط ردعمل


امریکی قومی قرضوں کے معاہدے پر چین کا محتاط ردعمل
امریکی قومی قرضوں کے معاہدے پر چین کا محتاط ردعمل

امریکہ کو سب سے زیادہ قرض دینے والے ملک چین کی جانب سے امریکہ میں قومی قرضوں کی حد بڑھانے کے اس ہفتے کے معاہدے اور اسے تکمیل تک پہنچانے کے طریقہ کارپر ناپسندیدگی کے اشارے سامنے آئے ہیں۔

چین کی کریڈٹ ریٹنگ کی کمپنی نے بدھ کے روز امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ کم کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے امریکہ کے درپیش مسائل سلجھانے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

چین کے مرکزی بینک کے گورنرزہوسیچوان نے بھی محتاط الفاظ استعمال کرتے ہوئے کم وبیش اسی طرح کے خیالات کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے واشنگٹن سے کہاہے کہ وہ امریکی ٹریژری بانڈز کو دوبارہ بھروسے کے قابل بنانے کے لیےٹھوس اور ذمہ دارانہ اقدامات کرے۔ ان کا کہناتھاکہ غیریقینی کی کیفیت عالمی معیشت کی بحالی کے لیے ایک خطرہ ہے۔

چین کے مرکزی بینک کے گورنر نے امریکی قومی قرضوں کے منگل کو طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم تو کیا مگران کا کہناتھا کہ وہ اس معاہدے پر عمل درآمد کا باریک بینی سے مشاہدہ کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین اپنی سرمایہ کاری میں اضافے کا عمل جاری رکھے گا۔

XS
SM
MD
LG