رسائی کے لنکس

امریکی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی، دنیا بھر کی معیشتوں پرمنفی اثرات پڑیں گے: تجزیہ کار


نیو یارک اسٹاک اکیس چینج
نیو یارک اسٹاک اکیس چینج

’جہاں تک عالمی ’ملینیم ڈولپمنٹ گولز‘ کا تعلق ہے وہ پہلے ہی حاصل نہیں ہوپارہے تھے، جِن کا 2015ء تک کے لیے بڑے کروفر کے ساتھ تعین کیا گیا تھا۔ اِس سلسلے میں مالدار ملکوں نے امداد کم دی تھی، اب یہ امداد مزید کم ہوجائے گی: یعنی، تعلیم، صحت، ہیومن ڈولیپمنٹ ، انسانی وسائل کی ترقی کی مد میں وسائل کی کمی ہوجائے گی، جو ایک المیہ ہوگا‘

امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ’ ٹرپل اے’ سے’ ڈبل اے پلس‘ پر ڈاؤن گریڈ ہونے کے معاملے پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر میں اپنے قومی رزورس رکھنے والے ملکوں میں اب یہ رجحان بڑھ سکتا ہےکہ آپس میں تجارت اپنی اپنی کرنسی میں کی جائے، یا پھر ڈالر کے بجائے کوئی متبادل کرنسی مثلاً آہستہ آہستہ یورو میں بھی رزوس منتقل کرنے کا سوچا جائے۔

اتوار کو ’وائس آف امریکہ‘ کے حالاتِ حاضرہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرِ معاشیات شاہد صدیقی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ کم ہونے کے ’دوررس منفی اثرات‘ مرتب ہوں گے، جس کا شکار ہونے والی معیشیں مستقبلِ قریب میں بہتر نہیں ہو پائیں گی۔

عام آدمی پر اثرات کے حوالے سے، شاہد صدیقی کا کہنا تھا کہ جہاں تک ’ملینیم ڈولپمنٹ گولز‘ کا تعلق ہے، وہ پہلے ہی حاصل نہیں ہوپا رہے تھے، جِن کا عالمی سطح پر2015ء تک کے لیے بڑے کروفر کے ساتھ تعین کیا گیا تھا۔

اُنھوں نے کہا کہ اِس سلسلے میں مالدار ملکوں نےامداد کم دی تھی، اب ’ملینیم ڈولپمنٹ گولز‘ کے لیے امداد مزید کم ہوجائے گی: یعنی، تعلیم، صحت، ہیومن ڈولیپمنٹ، انسانی وسائل کی ترقی کی مد میں وسائل کی کمی ہوجائے گی، جو ایک المیہ ہوگا ۔پھر یہ کہ، غریب مما لک جو پہلے ہی خوراک کے عدم استحکام کا شکار ہیں ’وہاں حالات مزید خراب ہوں گے‘۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کا اثر یہ بھی ہوگا کہ ’مجموعی طور پر شرحِ نمو پر منفی اثرات پڑیں گے‘۔ حالانکہ، چین اور بھارت یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ اُن پر اِس کا اثر نہیں پڑے گا، اور نہیں تو، اُن کی شرحِ نمو کی رفتار سست پڑ جائے گی۔

شاہد صدیقی نے بتایا کہ چین جو 10فی صد کے حساب سے ترقی کررہا تھا، جِس کےامریکہ میں بہت بڑے مالی اثاثے ہیں، یہ بات چین کے حق میں نہیں ہوگی کہ ڈالر کی قدر متاثر ہو، وگرنہ ایسا ہونے کی صورت میں خود چین کوبہت نقصان ہوگا۔

تفصیل کے لیےآڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG