رسائی کے لنکس

امریکہ: تارکین وطن کی بے دخلی سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی


In this image taken Wednesday, April 28, 2010, men recently deported from Arizona wait in line to be registered with Mexican authorities at the border in Nogales, Mexico. Illegal crossings from Mexico into Arizona have increased this year as Arizona takes
In this image taken Wednesday, April 28, 2010, men recently deported from Arizona wait in line to be registered with Mexican authorities at the border in Nogales, Mexico. Illegal crossings from Mexico into Arizona have increased this year as Arizona takes

اوباما انتظامیہ نے بے دخلی کا سامنا کرنے والے تین لاکھ غیر قانونی تارکینِ وطن کے کیسز کا از سرِ نو جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ اُنھیں امریکہ میں رہنے کی اجازت دی جا سکتی ہے یا نہیں۔

داخلی سلامتی کی امریکی وزیر جینٹ نپولیٹانو نے قانون سازوں کے ایک گروپ کے نام تحریر کردہ خط میں کہا ہے کہ حکام ہر کیس کا الگ الگ جائزہ لیں گے۔

نپولیٹانو کے بقول جائزے میں ایسے افراد کی نشاندہی کی جائے گی جو قانون کی "معمولی نوعیت" کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں یا طویل عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ اس اقدام کا مقصد جرائم پیشہ افراد اور عوام کے لیے خطرناک افراد کو ملک سے بے دخل کرنے پہ توجہ مرکوز کرنا ہے۔

امریکی انتظامیہ کی اس نئی پالیسی کا ڈیموکریٹ سینیٹر ڈک ڈربن نے خیر مقدم کیا ہے جنھوں نے بچپن میں امریکہ آنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو بتدریج امریکی شہریت دینے کے حوالے سے ایک قانون تجویز کر رکھا ہے۔

تاہم ریپبلیکن قانون سازوں کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ کانگریس کو نظر انداز کر رہی ہے اور ان کے بقول مذکورہ پالیسی امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کوعام معافی دینے کے مترادف ہے۔

2009ء میں اقتدار میں آنے کے بعد سے لاکھوں غیر قانونی تارکینِ وطن کو ان کے آبائی وطن بھجوانے کی کوششوں اور امیگریشن اصلاحات سے متعلق قانون سازی کرنے پر کانگریس کو رضامند کرنے میں ناکامی کے باعث امریکی انتظامیہ کو کئی حلقوں سے تنقید کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG