رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش کے سابق اہل کار پر حملہ، امریکہ کی مذمت


فائل
فائل

اخباری بیان میں، محکمہٴخارجہ کی معاون ترجمان نے کہا ہے کہ ’جمہوری بنگلہ دیش میں ایسی شرمناک اور بزدلانہ حرکات سرزد ہونے کا کوئی جواز موجود نہیں۔ ہم سیاسی مقاصد کے لیے تشدد کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں‘

امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق سکریٹری خارجہ، ریاض الرحمٰن پر ہونے والے حملے پر دکھ اور رنج کا اظہار، اور اُن کی جلد صحتیابی کی توقع کی ہے۔

ایک اخباری بیان میں، محکمہٴخارجہ کی معاون خاتون ترجمان، میری ہارف نے کہا ہے کہ جمہوری بنگلہ دیش میں ایسی شرمناک اور بزدلانہ حرکات سرزد ہونے کا کوئی جواز نہیں۔ اُن کے الفاظ میں، ’ہم سیاسی مقاصد کے لیے تشدد کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں‘۔

ترجمان نے اس واقع پر حکومتِ بنگلہ دیش سے چھان بین کرنے، ملزمان کا پتا لگانے اور اِن حرکات کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اخباری بیان میں تمام فریق پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تشدد سے احتراز کریں۔

ترجمان کے بقول، ’ہم تمام فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ تحمل سے کام لیں، اور تشدد اور دہشت بٹھانے کی راہ اختیار نہ کریں‘۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ، ’ہم حکومت پر زور دیتے ہیں کہ یہ بات یقینی بنائی جائے کہ عوام پُرامن سیاسی اظہار رائے کے حق کا آزادانہ استعمال کر سکے‘۔

XS
SM
MD
LG