رسائی کے لنکس

چین کے نائب صدر کا دورہ امریکہ


چین کے نائب صدر کا دورہ امریکہ
چین کے نائب صدر کا دورہ امریکہ

چین کے نائب صدر ژی جن پنگ نے منگل کے روز صدر براک اوباما سے ملنے سے قبل اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کی جس میں دونوں راہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی نائب صدر جو بائیڈن ، چینی راہنما کے واشنگٹن کے دوران ان کے میزبان ہوں گے۔

بائیڈن نے کہا کہ مسٹر اوباما اور وہ ایشیاء بحرالکاہل کے علاقے میں امریکی کردار میں اضافے اور بالخصوص چین کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کہ چین اور امریکہ کے تعلقات دنیا میں سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔

چین کے نائب صدر ژی جن پنگ منگل کو امریکہ کے صدر براک اوباما سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں امکان ہے کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات کرنے پر زور دیں گے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکی صدر اور چین کے ممکنہ آئندہ صدر کے درمیان ملاقات میں تجارتی تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹوں، دونوں ممالک کی دفاعی تیاریوں اور چین میں انسانی حقوق کی صورتِ حال سمیت دیگر امور زیرِ بحث آئیں گے۔

ملاقات کے بعد چینی نائب صدر اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن اور وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن کی جانب سے اپنے اعزاز میں محکمہ خارجہ میں دیے جانے والے ظہرانے میں شریک ہوں گے۔

بعد ازاں ژی جن پنگ امریکی فوجی عہدیداران سے ملاقات کے لیے پینٹاگون جائیں گے جب کہ دن کے اختتام پر وہ امریکی اور چینی کاروباری شخصیات سے خطاب کریں گے۔

XS
SM
MD
LG