رسائی کے لنکس

برما: امریکی خصوصی نمائندے کی آنگ ساں سوچی سے ملاقات


برما: امریکی خصوصی نمائندے کی آنگ ساں سوچی سے ملاقات
برما: امریکی خصوصی نمائندے کی آنگ ساں سوچی سے ملاقات

برما کے لیے امریکہ کے نئے خصوصی نمائندے نےرنگون میں ایسے میں حزب اختلاف کی جمہوریت نواز راہنما آنگ ساں سوچی سے ملاقات کی ہے جب واشنگٹن برما کی حکومت پر سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنا دباؤ جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی نمائندے ڈیرک مچل کی حزب اختلاف کی راہنما سے ملاقات ان کے دو روزہ دورے کے دوسرے دن منگل کو ہوئی جب کہ پیر کے روز انہوں نے دارالحکومت میں حکومت کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

آنگ ساں سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی کے ذرائع نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ مچل اور نوبیل انعام یافتہ راہنما کے درمیان منگل کی ملاقات تقریباً دوگھنٹے جاری رہی۔ ملاقات کی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

اس ماہ کے دوران یہ امریکی نمائندے مچل کا دوسرا دورہ ہے۔ یہ دورہ سابق فوجی حکومت کےزمانے میں دوہزار سے زیادہ سیاسی قیدیوں کو معافی دینے کی اپیلوں جواب میں زیادہ تر قیدیوں کی رہائی میں نئی حکومت کی ناکامی کے بعد ہوا ہے۔

مچل نے گذشتہ ہفتے تقریباً دو سوسیاسی قیدیوں کی رہائی کی تعریف کی تھی مگر انہوں نے یہ بھی کہاتھا کہ اگر برما کی نئی حکومت یہ چاہتی ہے کہ مغربی اقوام گذشتہ عشرے میں ان پر عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیاں اٹھا لیں تو انہیں سیاسی اصلاحات کے اپنے وعدوں پر مزید توجہ دینی ہوگی۔

XS
SM
MD
LG