رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: جنگی جرائم کے خلاف مقدمات میں امریکہ کی معاونت


بنگلہ دیش: جنگی جرائم کے خلاف مقدمات میں امریکہ کی معاونت
بنگلہ دیش: جنگی جرائم کے خلاف مقدمات میں امریکہ کی معاونت

آزادی کی جنگ کے دوران انسانیت سوز جرائم میں مرتکب افراد کے خلاف مقدموں کی قابل بھروسہ کارروائیوں میں امریکہ بنگلہ دیش کی معاونت کرے گا۔

جنگی جرائم کے امور سے متعلق امریکی سفارت کاراسٹیفن راپ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گاکہ مقدموں کی کارروائی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو۔

ان کا کہناتھاکہ امریکہ بنگلہ دیش کے تفتیشی عہدے داروں کو شواہد اکھٹے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

بنگلہ دیش نے ، جو پہلے مشرقی پاکستان کہلاتا تھا، 1971ء میں پاکستان کے خلاف نو ماہ کی جنگ کے بعد آزادی حاصل کی تھی۔ اس جنگ کے دوران 30 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے تھے اور ہزاروں خواتین کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں تھیں۔

بہت سے افراد بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی (بی جے پی) کے اہم حریف جماعت اسلامی پر جنگ کے دوران پاکستانی فوج کا ساتھ دینے کاالزام لگاتے ہیں۔ پولیس اس پارٹی کے پانچ اعلیٰ عہدےدار گرفتار چکی ہے۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت نے ان مقدمات کے سلسلے میں ایک بین الاقوامی ٹربیونل قائم کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG