رسائی کے لنکس

فورٹ لِی فوجی اڈا، چوکنا رہنے کا انتباہ


فائل
فائل

ایک ٹوئٹر پیغام میں یہ بتایا تھا کہ اڈے کو چوکسی پر رکھا گیا ہے، اور وہاں کے اہل کاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ شوٹنگ کے کسی امکان سے نمٹنے کے لیے چوکنہ رہیں، اور اپنی حفاظت کا خاص خیال رکھیں

امریکہ کی جنوبی ریاست، ورجینیا کے بَری فوج کے ایک اڈے پر ایک مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر اہل کاروں نے انتباہ جاری کرکے چھان بین کی، اور کچھ ہی دیر بعد، حالات کنٹرول میں ہونے کا اعلان کیا۔

اِس بارے میں، فوری طور پر زیادہ تفصیل جاری نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل، پیر کے روز’ فورٹ لِی بیس‘ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں یہ بتایا تھا کہ اڈے کو چوکسی پر رکھا گیا ہے، اور وہاں کے اہل کاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ شوٹنگ کے کسی امکان سے نمٹنے کے لیے چوکنہ رہیں، اور اپنی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔

فورٹ لی بیس وسطی ورجینا میں، رِچمنڈ سے 40 کلومیٹر جنوب میں، جب کہ واشنگٹن ڈی سی سے 217 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔

اِس فوجی اڈے پر تقریباً 34000افراد کی آبادی ہے، جن میں تمام برانچوں کی افواج کے سرگرم اہل کار، اُن کے اہل خانہ، سرکاری سویلنز اور ٹھیکیدار شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG