رسائی کے لنکس

یوکرین کی لڑائی میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک: رپورٹ


اقوام متحدہ کے مبصرین کی طرف سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال وسط اپریل سے شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک 1129 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے پیر کو اپنی چوتھی ماہانہ رپورٹ میں بتایا کہ لڑائی میں اب تک گیارہ سو اُنتیس افراد ہلاک اور تقریباً ساڑھے تین ہزار زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نوی پیلے نے ایک بیان میں ڈونٹسک اور لوہانسک میں بڑھتی ہوئی لڑائی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 17 جون کو ملائیشیا ائیر لائنز کے طیارے کو گرائے جانے کو جنگی جرم کے مترداف قرار دیا۔

آسٹریلیا کی پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق آسٹریلیا اور نیدر لینڈ کی تفتیشی ٹیم حادثہ کے مقام تک رسائی حاصل کرنے کی ایک بار پھر کوشش کرے گی۔

لڑائی کی وجہ سے گزشتہ روز تفتیشی ٹیم اس مقام تک نہ پہنچ سکی۔

آسٹریلیا کی قومی سلامتی کے ڈپٹی ہائی کمشنر اینڈریو کول ون نے کہا کہ پیر کو اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کیا 49 رکنی ٹیم کا وہاں جانا محفوظ ہے۔

گزشتہ رات یوکرین کی سکیورٹی فورسز اور روس نواز باغیوں کی درمیان تصادم میں کم ازکم 13 افراد ہلاک ہوئے۔

ملائیشیا ائیرلائنز کا ایک مسافر طیارہ 17 جولائی کو روس نواز باغیوں کے زیر کنڑول علاقے میں مبینہ طور پر زمین سے فضا سے مار کرنے والے ایک میزائل لگنے سے گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجہ میں طیارے پر سوار 298 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG