رسائی کے لنکس

ٹوئٹر کو تیکنیکی خرابی کے باعث بندش کا سامنا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کو جمعرات کو تکنیکی خرابی کے باعث بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دنیا کے مختلف ملکوں میں ٹوئٹر صارفین جمعرات کو جب اپنے اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوئے تو اُنہیں 'ایرر' کا پیغام موصول ہوا۔

کمپنی کے مطابق اس کے کئی سرورز بند ہو گئے تھے جس کی وجہ کمپنی کی جانب سے ایک سسٹم کو ’اپڈیٹ‘ کرنا تھا۔

کمپنی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں واضح کیا ہے کہ ٹوئٹر کی بندش ہیکنگ یا کسی سیکیورٹی خلاف ورزی کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ یہ کمپنی کے سسٹم میں خرابی کے باعث ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں بھی ٹوئٹر کو اس وقت ایک بڑے فیلیئر کا سامنا کرنا پڑا تھا جب اس کے پلیٹ فارم پر موجود کئی نامور شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے تھے۔

امریکہ کے نائب صدارتی امیدوار جو بائیڈن، سابق امریکی صدر براک اوباما اور ٹیسلا کے سی ای او ایلن مسک سمیت کئی نامور شخصیات کے آفیشل اکاؤنٹ سے ہیکرز نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے صارفین کو کہا تھا کہ جو بھی اُنہیں بٹ کوائن ایڈریس پر رقم بھیجے گا تو وہ اسے دگنی رقم واپس کریں گے۔

جمعرات کو جب ٹوئٹر کو بندش کا سامنا کرنا پڑا تو کمپنی نے چند گھنٹے بعد صارفین کو پیغام دیا کہ تیکنیکی خرابی جلد ختم کر لی جائے گی۔

آخری ٹوئٹ آنے تک ٹوئٹر اکاؤنٹس کو درپیش خرابی ٹھیک کر لی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG