رسائی کے لنکس

ہانک کانگ کی صورت حال پر کینیڈین وزیراعظم کا ٹرمپ سے رابطہ


جسٹن ٹروڈو نے چین کی حکومت کی جانب سے گرفتار کیے گئے دو کینیڈین شہریوں کی گرفتاری، ہانک کانگ میں جاری احتجاج اور دیگر امور پر صدر ٹرمپ سے بات چیت کی۔ (فائل فوٹو)
جسٹن ٹروڈو نے چین کی حکومت کی جانب سے گرفتار کیے گئے دو کینیڈین شہریوں کی گرفتاری، ہانک کانگ میں جاری احتجاج اور دیگر امور پر صدر ٹرمپ سے بات چیت کی۔ (فائل فوٹو)

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ہانک کانگ میں جاری احتجاج اور دو کینیڈین شہریوں کی گرفتاری پر تبادلہ خیال کیا۔

کینیڈین وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق جمعے کو جسٹن ٹروڈو کا امریکہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے چین کے ساتھ تعلقات پر خصوصی بات چیت کی۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے چین کی حکومت کی جانب سے گرفتار کیے گئے دو کینیڈین شہریوں کی گرفتاری، ہانک کانگ میں جاری احتجاج اور دیگر امور پر صدر ٹرمپ سے طویل گفتگو کی۔

یاد رہے کہ چین نے گزشتہ سال دسمبر میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی چیف فنانشنل آفیسر مینگ وانزہاوؑ کو گرفتار کیا تھا جس کے فوراً بعد ہی چین سے دو کینیڈین شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

ہانگ کانگ میں جمہوریت کے حامی افراد گزشتہ کئی ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں اور سیکڑوں افراد سڑکوں پر ہیں۔

احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کئی بار آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا گیا لیکن مظاہرین پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

بیجنگ کی جانب سے شینزان بے اسپورٹس سینٹر میں ہزاروں چینی فوجی اہلکاروں نے پڑاؤ ڈال لیا ہے تاہم اس اقدام کا مقصد فوجی مشقیں بتایا جارہا ہے مگہ تجریہ کاروں کے مطابق اس پڑاؤ کا مقصد مظاہرین کو منتشر کرنا لگتا ہے۔

آئندہ چند ہفتوں کے دوران ہانک کانگ میں مزید بڑے اجتجاجی مظاہروں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایک بیان میں چینی ہم منصب شی جن پنگ پر زور دے چکے ہیں کہ وہ مظاہرین سے براہ راست بات کریں۔

XS
SM
MD
LG