رسائی کے لنکس

ٹرمپ کا قومی ایمرجنسی کے اعلان کا عندیہ


امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز قومی ایمرجنسی کے اعلان اور امریکہ میکسیکو سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر فوج کے لیے مختص تعمیراتی مد میں سے کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ اور یہ کہ وہ رقوم کی براہ راست فراہمی کے سلسلے میں کانگریس کو قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

اُنھوں نے یہ بات ٹیکساس کے شہر مک ایلن کی جانب جاتے ہوئے کہی، جہاں اُنھوں نے سرحد پر غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ دیوار کے لیے رقوم منظور کرانے کے لیے حزب مخالف کے ڈیموکریٹس کے ساتھ کسی سمجھوتے تک نہیں پہنچ پاتے تو ’’شاید‘‘ وہ ہنگامی حالت کا اعلان کریں۔

ڈیموکریٹ قائدین کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے مذاکرات بدھ کے روز بُری طرح ناکام ہوئے، جو دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈ فراہم کرنے پر تیار نہیں؛ ایسے میں جب اِسی تنازع پر جزوی سرکاری بندش کو 20 دِن ہوگئے ہیں۔

ٹرمپ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’’مجھے پورا حق حاصل ہے کہ میں قومی ایمرجنسی کا اعلان کروں۔ ابھی تک میں نے ایسا نہیں کیا۔ میں ایسا کر سکتا ہوں۔ اگر میں کامیاب نہیں ہوتا، تو ممکن ہے مجھے ایسا ہی کرنا پڑے۔ میں یہی کہوں گا کہ یقینی طور پر‘‘۔

ٹرمپ نے کہا کہ ’’کوئی وجہ نہیں کہ ہم سمجھوتے تک نہ پہنچ سکیں‘‘۔ لیکن، اُنھوں نے کہا کہ ’’ایک فریق کو سرحدی سکیورٹی سے کوئی غرض نہیں‘‘۔

XS
SM
MD
LG