رسائی کے لنکس

ڈیموکریٹس کو آگے بڑھ کر 'شٹ ڈاؤن' ختم کرانا چاہیے: ٹرمپ


جمعے کے روز ایک بار پھر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کانگریس نے دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈ فراہم نہیں کیے، تو وہ ہندوراز، گوئٹے مالا اور السلواڈور سے ملنے والی ساری امریکہ میکسیکو سرحد بند کر دیں گے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ جزوی حکومتی بندش کے معاملے کے خاتمے کے لیے ڈیموکریٹ قانون سازوں کو آگے بڑھ کر اقدام کرنا چاہیئے، جو معاملہ امریکہ میکسیکو سرحد کے ساتھ مجوزہ دیوار کے لیے رقوم مختص نہ کیے جانے پر تعطل کا باعث بنا ہے۔

ٹرمپ نے تحریر کیا ہے کہ ''میں وائٹ ہائوس میں بیٹھا ڈیموکریٹس کا منتظر ہوں کہ وہ آئیں اور سرحدی سکیورٹی پر سمجھوتا کریں''۔

صدر نے کہا کہ ''مجھے یہ سنائی دیتا ہے کہ وہ صدر کو ہراساں کرنے پر اتنا وقت صرف کر رہے ہیں کہ اُن کے پاس جرم کو روکنے اور ہماری فوج کے لیے کام کرنے کے لیے زیادہ وقت نہیں بچتا''۔

حالانکہ یہ بات واضح نہیں آیا ٹرمپ کو ہراساں کرنے سے متعلق بات اُن کے دوسرے ٹوئیٹ میں درج ہے۔

یوں لگتا ہے کہ ''ایف بی آئی کی سابق تفتیش کار لیزا پیج اور پیٹر سٹرزوک کے مابین بھیجے گئے اندازاً 19000 ٹیکسٹ پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا الزام اُنھوں نے اسپیشل کونسل رابرٹ مولر پر لگایا ہے۔ دونوں نے 2016ء کے دوران پیغامات کا تبادلہ کیا تھا جو ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم کے لیے اہم دِن تھے۔

امریکی محکمہ انصاف کے انسپیکٹر جنرل کے دفتر کی جانب سے حالیہ چھان بین میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیکسٹ مسیجز بازیاب ہوگئے ہیں اور وہ اس حتمی رائے تک پہنچ چکے ہیں کہ ایف بی آئی کے خودکار نظام کی تیکنیکی ناکامی کے نتیجے میں ان کا کھوج نہیں لگ پا رہا تھا۔

ٹرمپ کے حالیہ ٹوئیٹ ایسے میں سامنے آئے ہیں جب امریکی حکومت کی جزوی بندش کو آج آٹھواں دِن ہے۔ بجٹ پر یہ تعطل ٹرمپ اور ڈیموکریٹ قانون سازوں کے درمیان اس بات پر ہے کہ صدر دیوار کی تعمیر کے لیے پانچ ارب ڈالر کی منظوری کے خواہاں ہیں، جب کہ ڈیموکریٹس سرحدی سکیورٹی کے لیے کم رقوم دینے پر تیار ہیں، لیکن وہ دیوار کے پکے مخالف ہیں۔

جمعے کے روز ایک بار پھر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کانگریس نے دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈ فراہم نہیں کیے، تو وہ ہندوراز، گوئٹے مالا اور السلواڈور سے ملنے والی ساری امریکہ میکسیکو سرحد بند کر دیں گے۔

اس سے قبل سامنے آنے والی کئی ٹوئیٹس میں بھی ٹرمپ نے کہا تھا کہ ''بیکار امیگریشن قوانین کو بدلہ جائے جن سے ملک کو سامنا ہے''۔

XS
SM
MD
LG