رسائی کے لنکس

ٹلرسن اور کیلی آئندہ ہفتے میکسیکو کا دورہ کریں گے


گزشتہ ماہ میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیئٹو کا دورہ واشنگٹن اس بنا پر منسوخ کر دیا گیا تھا کہ میکسیکو نے نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

میکسیکو نے کہا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور وزیر ہوم لینڈ سکیورٹی جان کیلی آئندہ ہفتے میکسیکو کا دورہ کریں گے۔

میکسیکو کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں وزراء 23 فروری کو میکسیکو سٹی پہنچیں گے جہاں وہ اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزارت کے مطابق ان ملاقاتوں کا مقصد امریکہ اور میکسیکو کے درمیان قریبی باوقار اور قریبی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اس دورے کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت ہونے جا رہا ہے جب امریکہ اور میکسیکو کے تعلقات ایک حساس موڑ پر ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر جلد دیوار تعمیر کرنے کا عزم ظاہر کرتے آ رہے ہیں اور ان کے بقول اس کے اخراجات میکسیکو ادا کرے گا۔

گزشتہ ماہ میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیئٹو کا دورہ واشنگٹن اس بنا پر منسوخ کر دیا گیا تھا کہ میکسیکو نے نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد ٹلرسن کا یہ دوسرا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ وہ رواں ہفتے جرمنی جا رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG