رسائی کے لنکس

بارش کے باعث تیسرا ون ڈے بے نتیجہ، سیریز برابر


بابر اعظم۔ فائل فوٹو
بابر اعظم۔ فائل فوٹو

دبئی میں موسلادھار بارش کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ منسوخ کر دیا گیا جس کے باعث تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔

کیوی فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو میچ میں پانچ وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں جیت کے لئے 280 رنز کا ہدف دیا لیکن کیوی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز بنائے تھے اور ساتواں اوور جاری تھا کہ بارش کے باعث میچ مزید جاری نہ رہ سکا اور بے نتیجہ ختم کرنا پڑا۔ یوں سیریز ایک، ایک سے برابری پر ختم ہوئی۔ ورکرز 18 اور نکولز 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا ون ڈے 6 وکٹوں سے پاکستان کے نام رہا۔

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں سرفراز احمد، محمد حفیظ، امام الحق، اظہرعلی،حارث سہیل، اسدشفیق، بابراعظم، یاسر شاہ، بلال آصف، محمدعباس، حسن علی، فہیم اشرف، میرحمزہ، شاہین آفریدی اور سعد علی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG