رسائی کے لنکس

تیسرا ون ڈے: پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی جارحانہ بیٹنگ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اس میچ کے لیے انگلینڈ کے وہی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو گزشتہ میچ کی فاتح ٹیم میں شامل تھے جب کہ پاکستان نے اس میں عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ منگل کو ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اب سے کچھ دیر قبل 19 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 110 رنز بنا لیے تھے۔

انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز جارحانہ تھا لیکن 33 کے مجموعی اسکور پر جیسن روئے حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلیںڈ کو دو، صفر سے برتری حاصل ہے۔

اس میچ کے لیے انگلینڈ کے وہی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو گزشتہ میچ کی فاتح ٹیم میں شامل تھے جب کہ پاکستان نے اس میں عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا ہے۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ پہلا میچ انگلینڈ نے 44 رنز سے جیتا تھا۔

پہلے دو میچوں میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم کو پاکستان میں شائقین اور کرکٹ کے مبصر حلقوں کی طرف سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو، دو سے برابر رہی تھی۔

XS
SM
MD
LG