رسائی کے لنکس

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے


پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں بھی فاتح قرار پایا تو کرکٹ کی تاریخ میں یہ ایک انوکھا کارنامہ ہوگا کیوں کہ کھیل کےکسی ایک فارمیٹ میں کلین سوئپ کی تو کئی مثالیں موجود ہیںلیکن ایک ہی ٹور میں تینوں فارمیٹ میں ’کلین سوئپ ‘ یقیناً کارنامہ ہی ہوگا۔

کراچی...پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کو ایک اور سخت امتحان سے گزارنے کے لئے جمعہ کو ابو ظہبی کے اسٹیڈیم میں مقابلے کے لئے اتر رہی ہے۔ تین میچوں کی سیریز کا یہ دوسرا ٹیسٹ میچ ہوگا اور اس میں پاکستان کو پہلے ہی ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ٹیسٹ میں بھی کلین سوئپ کیلئے پر امید نظر آتی ہے۔ اگر پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں بھی فاتح قرار پایا تو کرکٹ کی تاریخ میں یہ ایک انوکھا کارنامہ ہوگا کیوں کہ کھیل کے کسی ایک فارمیٹ میں کلین سوئپ کی تو کئی مثالیں موجود ہیں لیکن ایک ہی ٹور میں تینوں فارمیٹ میں ’کلین سوئپ ‘ یقیناً کارنامہ ہی ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی میں کلین سوئپ
پاکستان ٹیم نے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میںٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کیا۔ پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد بآسانی 9 وکٹوں سے ہرایا، دوسرا میچ 16 رنز سے پاکستان کے نام رہا جبکہ تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے 8 کٹوں سے فتح حاصل کی۔

ون ڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ
پاکستان اسی ٹور میں ٹی ٹوئنٹی کےساتھ ساتھ ون ڈے سیریز میں بھی ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کرچکا ہے۔ پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ 111 رنز سے پاکستان کے حصے میں آیا، دوسرا میچ 59 رنز سے جیتا جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان 136 رنز کے بڑے مارجن کے ساتھ فتح سے ہمکنار ہوا۔

ٹیسٹ سیریز میں بھی کلین سوئپ ۔۔۔کی توقع
ٹیسٹ سیریز کی ابتداء بھی پاکستان کی فتح کے ساتھ ہوئی ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 56 رنز سے ہرایا۔میچ کی خاص بات اوپنر اظہر علی کی شاندار ٹرپل سنچری تھی۔ وہ ٹرپل سنچری بنانے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔اس سے قبل محمد حنیف (337)، انضمام الحق (329) اور محمد یونس (313) یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG