رسائی کے لنکس

ایشیا کپ میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے: سرفراز احمد


سرفراز احمد ۔ فائل فوٹو
سرفراز احمد ۔ فائل فوٹو

بھارت کے خلاف میچ چیمپئنز ٹرافی سے بالکل مختلف ہوگا۔ ان کے پاس 150 کلومیٹر کی رفتار سے باؤلنگ کرنے والا فاسٹ باؤلر نہیں ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا مورال بلند ہے اور پوری ٹیم کی کوشش ہے کہ ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی دکھائے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ٹیم کی کارکردگی اور جسمانی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔ ہم نے متحدہ عرب امارات کے گرم موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے ایشیاء کپ کے لیے تیاریاں کی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’پاکستان کے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ تک پاکستان ٹیم کو مسلسل کرکٹ کھیلنا ہے۔ کوشش ہوگی کہ ایشیاء کپ کے پہلے میچ سے ہی ردھم پکڑیں‘۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیمیں اچھی ہیں اور ایشیاء کپ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔‘

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ہوئے ’ محمد حفیظ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ہیں اور رہیں گے۔ ٹیم سب کی مشاورت سے ہی بنتی ہے۔ ٹیم کو محمد حفیظ کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوںگے۔ محمد رضوان کو میرے متبادل وکٹ کیپر کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔ تمام نوجوانوں کھلاڑی ابھی سیکھنے کے مراحل سے گذر رہے ہیں۔

بھارت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ’ بھارت کے خلاف میچ چیمپئنز ٹرافی سے بالکل مختلف ہوگا۔ ان کے پاس 150 کلومیٹر کی رفتار سے باؤلنگ کرنے والا فاسٹ باؤلر نہیں ہے ۔حسن علی کی رفتار مسلسل بہتر ہورہی ہے اور امید ہے کہ تمام باؤلرز اچھا پرفارم کریں گے ۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر ایک قومی فریضہ ہے جس میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔ اس کا فائدہ آنے والی نسلوں کو ہو گا۔ڈیم فنڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم بتیس لاکھ روپے دے گی جس میں ہر کھلاڑی کےدو دو لاکھ روپے شامل ہوں گے۔‘

قومی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے آج رات لاہور سے روانہ ہو گی۔

XS
SM
MD
LG