واشنگٹن —
سری لنکا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر-8 مرحلے میں میزبان سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 19 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
آج کے میچ میں شکست کے بعد انگلینڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے جب کہ گروپ – ون سے ایونٹ کا میزبان سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
ایونٹ سے باہر ہونے والی گروپ-ون کی دوسری ٹیم نیوزی لینڈ ہے جسے قبل ازیں پیر کو ہونے والے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے شکست دی تھی۔
پیر کو پالی کیلے میں کھیلے جانے والے گروپ-ون کے آخری میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
جواباًانگلینڈ کی ٹیم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 150 رنز بناسکی۔ سری لنکا کے لسیتھ ملنگا نے 31 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
گروپ-بی سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ منگل کو کھیلے جانے والے گروپ کے آخری دو میچز کے بعد ہوگا جس میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے جب کہ بھارت کا جنوبی افریقہ سے ہوگا۔