واشنگٹن: —
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور بھارت کرکٹ ٹیم کے باولر ایشانت شرما کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
بنگلور میں ہونے والے پہلے ٹی۔ٹرنٹی کرکٹ میچ میں دونوں کھلاڑی آپس میں الجھ گئے تھے جس پرانٹرنیشل کرکٹ کونسل نے ایکشن لیتے ہوئے اسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا اور میچ ریفری روشن ماہنامہ نے دونوں کا موقف سننے کے بعد ٹی وی فوٹیج دیکھتے ہوئے دونوں کو سزا سنائی
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تلخ کلامی بھارتی باولر نے شروع کی تھی، اس لیے ایشانت شرما کو میچ فیس کا پندرہ فیصد جبکہ کامران اکمل کو پانچ فیصد جرمانہ کیا گیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔
یاد رہے کہ یہ میچ پاکستان نے پانچ وکٹ سے جیت لیا تھا۔