رسائی کے لنکس

بھارت کے خلاف فتح، پاکستان کی تین درجے ترقی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر تھی جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں پہلی کامیابی کے بعد اس ’فارمیٹ‘ کی کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں تین درجے بہتری آئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائیٹ پر آج جاری ہونے والی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سو انیس پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

سری لنکا ایک سو ستائیس پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی اور ویسٹ انڈیز دوسری پوزیشن پر ہے، اس کے ایک سو بائیس پوائنٹس ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی بار پاکستان سے ہارنے والی بھارتی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے۔ قبل ازیں وہ تیسری پوزیشن پر تھی۔
XS
SM
MD
LG