رسائی کے لنکس

شام: پرتشدد واقعات میں 50 سے زائد ہلاک


شام میں جاری جھڑپوں اور بم دھماکوں میں کم ازکم 52 افراد ہلاک ہوئے گئے جب کہ سرگرم کارکنوں نے جمعہ کو صدر بشار الاسد کے خلاف ایک اور بڑے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

دارالحکومت دمشق میں ایک شیعہ درگاہ کے قریب ہونے والے خودکش بم دھماکے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے۔

انسانی حقوق پر نظر رکھنی والی سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ شمال مشرقی شہر ادلیب میں ہونے والے کار بم دھماکے میں متعدد سکیورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

نگران تنظیموں کے مطابق گزشتہ سال 15 مارچ سے شروع ہونے والی پرامن حکومت مخالف تحریک میں اب تک 14100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ صدر اسد کی فوجوں کی طرف سے کیے جانے والے کریک ڈاؤن نے تحریک میں تشدد کے عنصر کو بڑھاوا دیا۔

اطلاعات کے مطابق صرف گزشتہ ماہ 2302 لوگ ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG