اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون نے مذاکرات کی بجائے تشدد اور طاقت کے استعمال کا چناؤ کرنے پر شام کی حکومت اور باغی تنظیموں کی مذمت کی ہے۔
پیر کے روز جنیوا میں انسانی حقوق کی عالمی کونسل کے تین ہفتوں پر محیط اجلاس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سربراہ مسٹر مون نے سلامتی کونسل میں غیر منصافانہ موقف کے باعث شام کے بحران کے حل میں ناکامی پر بھی تاسف کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر بن کی مون نے کانفرنس کے مندوبین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شام میں سرکاری فورسز کی طرف سے عام شہریوں پر فضائی حملوں اور بم برسانے پر بہت دکھ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک او رافسوس ناک پہلو یہ ہے کہ شام میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھ رہی ہے اور انسانی بہبود کی صورت حال مسلسل بگڑ رہی ہے۔
مسٹر بن نے دنیا کی اقوام اور شام پر زور دیا کہ وہ اس تنازعے کے حل کے لیےعرب لیگ کے نئے سفارت کار اخضر ابراہمی کی سفارتی کوششوں کی حمایت کریں ۔
نئے سفارت کار اخضر ابراہیمی نے پیر کے روز قاہرہ میں مصر اور عرب لیگ کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں ہیں۔
خصوصی سفارت کا نے دمشق کے متوقع دورے سے قبل مصر کے صدر محمد مرسی اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی سے ملاقات کی۔
ابراہیمی کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ تفصیلات طے ہونے کے بعد شام کے دورے کی تاریخ کااعلان کیا جائے گا۔