رسائی کے لنکس

شام میں دو بم دھماکے، 30 ہلاک


شام میں دو بم دھماکے، 30 ہلاک
شام میں دو بم دھماکے، 30 ہلاک

شام میں حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت دمشق میں جمعہ کی صبح دو بم دھماکوں میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے ہیں۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ دھماکے خودکش حملہ آوروں کی کارروائی تھی اور اںھوں نے بارود سے بھری گاڑیوں سے دارالحکومت میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی عمارتوں کو ہدف بنایا ۔ یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں کی آواز دور تک سنی گئی۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مارچ میں حکومت مخالف مظاہروں کے شروع ہونے کے بعد سے شام میں اب تک 5000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG